Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandوزیر اعلیٰ ہیمنت کی رہائش گاہ پر ’دعوت افطار‘

وزیر اعلیٰ ہیمنت کی رہائش گاہ پر ’دعوت افطار‘

ریاست میں باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 مارچ:۔ سی ایم ہاؤس میں منعقد افطار پارٹی میں مختلف برادریوں کے لوگ ایک ساتھ شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کی ترقی، محبت، بھائی چارے، خوشحالی اور برکات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سب کو رمضان کی مبارکباد دی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو اسلام میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر روزہ افطار کرنے کی روایت ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے رانچی کے کانکے روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ روایت کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے روزہ داروں کو مدعو کیا اور سب کے ساتھ افطاری کی۔ اس تقریب کے ذریعے ریاست میں باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ روایت کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے روزہ داروں کو مدعو کیا اور سب کے ساتھ افطاری کی۔ اس تقریب کے ذریعے ریاست میں باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔


دعوت افطار میں ان کی موجودگی خاص تھی


اس دعوت افطار میں جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رابندر ناتھ مہتو، وزیر دیپک بیروا، وزیر چمرا لنڈا، سنجے پرساد یادو، رام داس سورین، عرفان انصاری، حفیظ الحسن انصاری، دپیکا پانڈے سنگھ، سودیویہ کمار، لوئس مرانڈی، اوما کانت رجک کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے ، پارٹی کے کئی سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ افطار پارٹی میں سب نے مل کر افطار کیا اور ریاست کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ کی اس تقریب کو اجتماعی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات