Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگملا میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی...

گملا میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے کیا گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
گملا،30؍جون: حال ہی میں ضلع کے سسئی تھانہ علاقے کی بگیچا کالونی میں رضوانہ پروین نامی خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ پولیس نے کیس کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گملا کے ایس ڈی پی او سریش پرساد یادو نے اس کی تصدیق کی ہے۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ رضوانہ کے شوہر شمشاد انصاری اور ان کی پہلی بیوی 29 سالہ افسانہ خاتون رضوانہ پروین قتل کیس میں ملوث تھی ۔ دونوں ملزمان نے مل کر رضوانہ کو قتل کیا اور قتل کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کی۔ایس ڈی پی او سریش پرساد یادو نے بتایا کہ تھانے میں دی گئی درخواست میں متوفی کے شوہر شمشاد انصاری نے بتایا تھا کہ 28 جون 2025 کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے ان کی دوسری بیوی رضوانہ پروین گھر میں چھت سے اترتے ہوئے پھسل کر گر گئیں۔ اسی سلسلے میں سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے اس کے سر پر چوٹ لگ گئی اور اس کی موت ہوگئی۔یہاں واقعہ کے بعد 29 جون 2025 کو متوفی کے بھائی رضوان انصاری نے تھانے میں درخواست دی تھی اور جہیز کے لیے قتل کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے شمشاد انصاری، افسانہ پروین، رحیم انصاری، شائرہ بانو اور افسر انصاری کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی تھی۔درخواست ملنے کے بعد پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی اور شواہد ملنے پر شمشاد انصاری اور ان کی پہلی بیوی 29 سالہ افسانہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ دونوں کی آپس میں نہیں بنتی تھی اور افسانہ کو لگتا تھا کہ رضوانہ اس کے بچے کا حق چھین لے گی۔اسی سلسلے میں 28 جون کی رات آٹا گوندھتے ہوئے دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد منصوبہ بندی کے تحت رضوانہ کے سر پر وسیلہ کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا۔ جس کے بعد اس نے دوپٹہ سے گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ اس قتل میں شوہر شمشاد انصاری نے بھی مدد کی۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی اور دوپٹہ برآمد کر لیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات