Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandآجسو اور مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں نوجوانوں اور خواتین نے جے ایم...

آجسو اور مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں نوجوانوں اور خواتین نے جے ایم ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 5اکتوبر: ہرمو میں جے ایم ایم کے مرکزی دفتر میںپارٹی کے مرکزی صدر ڈیشوم گرو شیبو سورین پر اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے اور پارٹی کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر اور کارگزار صدر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے AJSU اور مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں نوجوانوں اور خواتین نے سلی اسمبلی سے رویندر لال یادو کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے مرکزی دفتر میں خاص طور پر رویندر لال یادو، کھگیندر لال یادو، امیت مکھیر، ہری کرشنا یادو، منوہر یادو، لو کمار منڈل، آکلا اہیر، روہت اہیر، سمیر پرساد، ونود داس، منیش گوپ، ساگر یادو، گورونگ یادو، بھرت اورائوں،پتی اورائوں، شترودھن اورائوں، راج کشور سنگھ منڈا، گدادھر اورائوں، راجکمار اہیر سمیت سینکڑوں لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات