Monday, January 19, 2026
ہومJharkhandپلاموں کے سینکڑوں لوگوں نے JMM کی رکنیت اختیار کی

پلاموں کے سینکڑوں لوگوں نے JMM کی رکنیت اختیار کی

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت پر بھروسے کا اظہار کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،18؍جنوری: رانچی میں واقع جے ایم ایم (JMM) مرکزی دفتر میں پارٹی کے مرکزی صدر نیز وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری و ترجمان ونود کمار پانڈے کے سامنے ضلع پلاموں کے سینکڑوں لوگوں نے پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ پلاموں ضلع صدر راجندر پرساد سنہا کی قیادت میں میدنی نگر میونسپل کونسل کی سابق چیئرپرسن پونم سنگھ کے ساتھ رکنیت لینے والوں کو پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود کمار پانڈے نے پارٹی کا روایتی پٹہ پہنا کر رکنیت دلائی اور پارٹی میں ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ونود کمار پانڈے نے رکنیت لینے والوں کو پارٹی کے پالیسی اصولوں سے واقف کرایا اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے رہنمائی کی۔ ساتھ ہی ریاست کی مقبول ہیمنت حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے اور ریاست کی ترقی میں اپنا اہم تعاون دینے کا عہد دلایا۔رکنیت لینے والوں میں بنیادی طور پر میدنی نگر میونسپل کونسل کی سابق چیئرپرسن پونم سنگھ ، سورینش پرتاپ سنگھ (سابق ریاستی سکریٹری یوتھ کانگریس)، آزاد خان، جتیندر سنگھ، رونق سنگھ، سوریہ پرتاپ سنگھ، گیانیندر سنگھ، محمد فیروز، پرتیک سنگھ، رودر کمار، کرشن کانت، امتیاز انصاری، گڈو کمار، روشن کمار اور کئی دیگر افراد شامل تھے۔اس موقع پر ضلع پلاموں سے پارٹی کے مرکزی رکن و ضلع نائب صدر شانو صدیقی، مرکزی رکن حاجی للن، رمیش سنگھ، انوراگ سنگھ، ببلو سنگھ، دیوانند بھاردواج، ریشو اگروال اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات