Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکانٹا ٹولی قریشی محلہ میں مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

کانٹا ٹولی قریشی محلہ میں مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں ساٹھ سے زائد افراد نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروایا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2اگست: بھگوان مہاویر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے توسط سے جمعیت القریش پنچایت کانٹا ٹولی قریشی محلہ میں القریش تعلیم مشن اسکول کے نزدیک ایک مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ساٹھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی اور اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا۔ جن کو ڈروپ کی ضرورت تھی انہیں مفت ڈروپ دیا گیا۔نو افراد موتیا کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔ جو لوگ موتیا کے مرض میں مبتلا پائے گئے ان کی بریاتو کے بھگوان مہاویر آئی اسپتال میں مفت موتیا کی سرجری کی جائے گی۔ آنکھوں کے چیک اپ کیمپ کا انعقاد بھگوان مہاویر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے موجودہ صدر سنتوش جین پاٹنی، آئی کمیٹی کے چیئرمین و نائب صدر کمل جین، سکریٹری پنکج سیٹھی، گووند رام سراوگی، جوائنٹ سکریٹری روہت جین اور امیت جین، خزانچی جتیندر جین، سابق صدر پرنمل جین، ہریش دوشی کے تعاون سے کیا گیا۔دبراج مہتو، رشمی کماری، لالیشور، انکیت مہتا وغیرہ نے کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا۔ بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں تنظیم نے تقریباً دو ہزار مفت آنکھوں کا چیک اپ کروایا ہے اور دور دراز کے دیہی علاقوں میں سینکڑوں مفت آئی چیک اپ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مفت کیمپ کے انعقاد میں جمعیت القریش پنچایت کے جنرل سیکرٹری کم صحافی پرویز قریشی نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پنچایت کے سربراہ غلام غوث قریشی پپو، جھارکھنڈ پردیش جمعیت القریش کے ریاستی صدر اور جھارکھنڈ تحریک کے کارکن مجیب قریشی، غلام جاوید، تجمل قریشی اور کئی دوسرے لوگوں نے اس تقریب کی حمایت کی۔ یہ جانکاری پی آر او پوروش جین نے دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات