ایک گرفتار؛کمپیوٹرریموٹ سے کیاجارہا تھا کنٹرول
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،29؍ستمبر: سنٹرل SSC CGL امتحان میں دھوکہ دہی کی بڑی خبر جھارکھنڈ کے دھنباد سے سامنے آئی ہے۔ دھنباد پولیس نے اس معاملے میں ایک امیدوار کو گرفتار کیا ہے۔ اس آن لائن امتحان کے دوران شاطروں نے کمپیوٹر ہیک کر لیا۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار پٹنہ کے رہنے والے ملزم آئی کے گجرال نے اہم انکشاف کیا ہے۔نوجوان نے پولس کو بتایا کہ اسے کہا گیا تھا کہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر صرف ماؤس ہلانا ہے، سوالاکہیں دور بیٹھا شاطر حل کرتا جائےگا۔ دراصل یہ خلاصہ تب ہوا جب دھنباد کے بروااڈا تھانہ حلقہ کے کرمی ڈیہہ واقع انفنیٹی ڈیجیٹل زون میں 26 ستمبر کو سنٹرل ایس ایس سی کا امتحان ہو رہا تھا۔ سنٹرپر تعینات مجسٹریٹ نے دیکھا کہ امیدوار آئی کے گجرال کمپیوٹر پر بیٹھ کر صرف ماؤس ہلا رہا ہے۔ اور اس کا جواب خود بخود حل ہوتا جا رہا ہے۔ مجسٹریٹ کو شک ہوا ، انہوںنے جب آئی کے گجرال سے پوچھ تاچھ کی اور کمپیوٹر کی جانچ کی تو معلوم ہو کہ کمپیوٹر کو ریموٹ کے ذریعہ کنٹرول کیاجا رہا تھا ۔واضح رہے کہ متعدد امیدواروں کو امتحانات میں نقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ آج کل، بہت سے مسابقتی امتحانات آن لائن منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ شاطر اب آن لائن امتحانات میں بھی ایکٹیو ہو گئے ہیں، جہاں امیدوار کو صرف کمپیوٹر پر بیٹھنا ہوتا ہے، لیکن باہر کوئی اسے آپریٹ کر رہا ہے۔ دھنباد سٹی کے ایس پی رتوک سریواستو نے بتایا کہ ایس ایس سی سی جی ایل کا امتحان انفنیٹی ڈیجیٹل زون میں منعقد ہوا تھا۔ اس مرکز میں پٹنہ کے رہنے والے امیدوار آئی کے گجرال خاموشی سے سسٹم پر ماؤس پکڑے بیٹھے تھے اور ان کے سوالات کے جوابات اس کے ماؤس کو حرکت دیے بغیر خود بخود حل ہو رہے تھے۔ اس کے بعد مرکز میں موجود مجسٹریٹ نے امیدوار سے پوچھ گچھ کی اور پھر اسے بروااڈا پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔اس کے بعد، اس بدعنوانی میں ملوث امیدوار، آئی کے گجرال، امتحان کا انعقاد کرنے والی کمپنی، Eduquity Carrier Technology Pvt. کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



