Thursday, January 15, 2026
ہومJharkhandای ڈی کے سمن سے متعلق کیس کو منسوخ کرنے کی وزیر...

ای ڈی کے سمن سے متعلق کیس کو منسوخ کرنے کی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 جنوری :۔زمین گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن سے متعلق کیس کو منسوخ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں دائر عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ جسٹس انیل کمار چودھری کی عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کے وکیل دیپانکر رائے کے مطابق عدالت نے کہا کہ اس مرحلے پر کیس میں مداخلت مناسب نہیں ہوگی۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے یا نہیں۔ اس فیصلے کے بعد ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ٹرائل کی کارروائی شروع ہو جائے گی۔ واضح ہو کہ 4 مارچ کو سی جے ایم کرشن کانت مشرا نے تعزیرات ہند کی دفعہ 174 کے تحت معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ منتقل کر دیا تھا۔ ای ڈی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے آٹھ سمن کو نظر انداز کرنے پر شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں اگلی سماعت 17 جنوری کو مقرر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی معاملے میں 6 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے اور انہوں نے سات، سات ہزار روپے کے دو ضمانتی بانڈ جمع کرائے تھے، جس کی بنیاد پر انہیں ٹرائل کے دوران ذاتی پیشی سے استثنا دیا گیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات