Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے محکمہ تعلیم کو لکھا...

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے محکمہ تعلیم کو لکھا خط

11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کی سمت میں جاری کیا جائے حکم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،10،نومبر: عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی 137 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 11 نومبر یوم تعلیم منانے کا حکم جاری کرنے کیلئے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے محکمہ تعلیم کو مراسلت بھیجا ہے اور کہا ہے کہ 11 نومبر کو یوم تعلیم منانے کا حکم جاری کیا جائے۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے محکمہ تعلیم کو مراسلت بھیج کر کہا ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں میں 11 نومبر کو یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔ لیکن جھارکھنڈ میں گزشتہ 2 برسوں سے محکمہ تعلیم کے ذریعہ سرکاری اسکول، کالج اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عظیم مجاہد آزادی اور ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ کی یوم پیدائش پر قومی یوم تعلیم منانے کیلئے کوئی حکم جاری نہیں ہوا ہے۔ جب کہ حکومت ہند کے ذریعہ یہ نوٹیفکیشن ہے کہ تمام ریاستوں میں 11 نومبر کو یوم تعلیم منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 11 نومبر 2025 کو سبھی تعلیمی اداروں میں قومی یوم تعلیم منانے کا حکم جاری کیا جائے اور عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزادؒ کو سچی خراج عقیدت پیش کی جائے۔ مولانا ابوالکلام آزادؒ کی ناقابل فراموش ہے۔ معلوم ہو کہ مولانا کا نظر بندی کے دوران جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی سے بھی گہرا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے یہاں کے مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف قسم کی تعلیم کا چراغ روشن کیا تھا جو آج بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ اس لئے حکومت کو بھی چاہئے کہ ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سچی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کا حکم فوری جاری کیا جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات