جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 28 نومبر :آج راجدھا نی رانچی کے مورہا بادی میدان میں ایک پر کشش تقریب کے دوران وزیرا علیٰ ہیمنت سورین نےجھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف اُٹھایا، گورنرسنتوش گنگوار نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ گو رنر نے وزیر اعلیٰ کو گل دستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا، ہیمنت سورین ریکارڈ چوتھی بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ اس حلف برداری کی تقریب میں راہل گاندھی،کانگر یس صدر ملکارجن کھڑگے،مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی، پنجاب کے وایرا علیٰ بھگونت سنگھ مان ،اروند کیجریوال، تیجسوی یادو، اکھلیش یادو، ڈی کے شیوکمار سمیت کئی سینئرلیڈران موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ 81 نفری جھارکھنڈ اسمبلی کے حالیہ انتخاب میں ہیمنت سورین کی قیادت والی انڈیا اتحاد نے56 سیٹ جیت کر شاندار کا میابی حاصل کی ہے۔حلف لینے سے پہلے ہیمنت سورین نے عوام کو پیغام بھی دیا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ آج کا دن سیاسی فتح کے بارے میں نہیں ہے، آج کا دن سماجی انصاف کے لیے ہماری جدوجہد اور اس جنگ کو دہرانے کا دن ہے جو ہمیں سماجی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ہر روز لڑی جانے والی لڑا ئی کو دوہرنے کا بھی دن ہے۔ یہ دن یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ جمہوریت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان جھارکھنڈ کے عظیم لوگ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہر گاؤں اور ہر شہر میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے – حقوق، مساوات، اتحاد، مطلب ہے جھارکھنڈیت کی آواز۔ہیمنت سورین کے جھارکھنڈ کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد ان کی بہن اور جے ایم ایم لیڈر انجنی سورین کا ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا جھارکھنڈ خوش ہے، ہمیں پہلے ہی امید تھی کہ ہم پوری اکثریت سے جیتیں گے۔سابق وزیر اعلیٰ اور ہیمنت سورین کے والد شیبو سورین حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ہیمنت سورین کی والدہ محترمہ روپی سورین بھی موجود تھیں۔



