جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12 مئی:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوموار کو اپنی نئی رہائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ رہائش گاہ مکمل طور پر جدید سہولیات اور سیکورٹی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جائے گی تاکہ حکومت کے کام کاج اور وزیر اعلیٰ کے کام کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر روایتی رسومات اور پوجا پاٹھ کے ساتھ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین نے رسمی پوجا کرکے عمارت کی تعمیر کا آغاز کیا۔
نئی رہائش کی خاصیت کیا ہوگی؟
- ہیلی پیڈ: رہائش گاہ میں ہیلی پیڈ کی سہولت ہوگی، جس سے وزیر اعلیٰ کے سفر میں آسانی ہوگی۔
- کانفرنس ہال: بڑے کانفرنس ہال اور ویڈیو کانفرنسنگ روم ہوں گے، جن کے ذریعے وزیر اعلیٰ میٹنگ کر سکیں گے۔
- پارکنگ اور گارڈن: رہائش میں پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے اور ایک باغ بھی۔
کیفورڈ ہاؤس تاریخ کے اوراق میں درج
اب کیفورڈ ہاؤس تاریخ کے اوراق میں درج ہو گیا۔ کیفورڈ ہاؤس جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ رہی ہے جس کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ اس رہائش گاہ کی بنیاد 1853 میں کمشنر ایلین نے رکھی جو بنگال کے لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل ایجنٹ تھے۔ بعد میں کیفورڈ نے اس گھر کو مکمل کیا اور اس کا نام کیفورڈ ہاؤس رکھا گیا۔



