بابولال مرانڈی کو ’فرضی واڑے کا ہیڈ ماسٹر‘قرار دے دیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،27؍مئی: محکمہ صحت میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی کے الزامات اور گمراہ کن خبروں پر وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے نامکم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حقائق پر مبنی زبردست جواب دیا۔ انہوں نے اپوزیشن پر بغیر حقائق کے عوام کو گمراہ کرنے اور حکومت کا امیج خراب کرنے کا الزام لگایا۔ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ بابولال مرانڈی ایک ہفتے کے اندر ثابت کریں کہ جن 251 ایمبولینسوں کی وہ بات کر رہے ہیں، وہ کہاں ہیں؛ ورنہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ انہوں نے بابولال مرانڈی کو ’فرضی واڑے کا ہیڈ ماسٹر‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گرتی ہوئی سیاست چمکانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔وزیر صحت نے واضح کیا کہ ادویات کی خریداری کے بعد لیب ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ فیل ہونے والی یا نامکمل دستاویزات والی ادویات کی تقسیم نہیں کی جاتی اور نہ ہی ان کی ادائیگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے لیے اسٹاک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ویئر ہاؤس میں ایکسپائر ہونے والی ادویات کی لاگت کل خریداری کا ایک فیصد سے بھی کم ہے اور یہ پورا عمل ’سی-ڈیک‘ کے پورٹل پر آن لائن اور شفاف ہے۔انکم ٹیکس کے معاملے پر انہوں نے بتایا کہ کمائے گئے سود پر انکم ٹیکس کے خلاف اپیل دائر کی جا چکی ہے اور 6 اپریل 2026 کو سی اے جی کو جواب بھیج دیا گیا ہے۔ پی ایل اکاؤنٹ کی رقم کے سلسلے میں محکمہ خزانہ سے دوبارہ توثیق (Re-validation) کا عمل جاری ہے۔شیلیندر کمار شریواستو کی تقرری کو مکمل طور پر ضابطے کے مطابق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2025 میں واک-ان-انٹرویو کے ذریعے شفاف طریقے سے ان کا انتخاب کیا گیا۔ 104 ہیلپ لائن کے لیے سب سے زیادہ نمبر پانے والی کمپنی کا انتخاب کیا گیا، جبکہ 23-2022میں خریدی گئی تمام 206 ایمبولینسیں مکمل طور پر فعال ہیں۔ کرونا دور کے آکسیجن پلانٹس کے لیے بھی تمام قانونی اور تکنیکی عمل کی پاسداری کی گئی تھی۔آخر میں ڈاکٹر عرفان انصاری نے اپوزیشن کو انتباہ دیا کہ اگر بغیر ثبوت کے حکومت اور محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596459