Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandحج ہائوس رانچی میں عازمین حج کی تربیت شروع

حج ہائوس رانچی میں عازمین حج کی تربیت شروع

رانچی، کھونٹی اور سمڈیگا سے 243 عازمین حج کولکتہ سے سفر پر روانہ ہوں گے

جید بھارت نیوز سروس
رانچی: اس سال جھارکھنڈ کے رانچی، کھونٹی اور سمڈیگا اضلاع سے 243 عازمین حج مقدس سفر پر مکہ روانہ ہوں گے۔ حج کو محفوظ اور ہموار بنانے کے مقصد سے جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی عازمین کو خصوصی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ یہ ٹریننگ صبح 10 بجے سے شام 4:30 بجے تک منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں مرد اور خواتین عازمین حج کو ایک ساتھ حج کے طریقہ کار، قواعد، صحت کی حفاظت اور سفر سے متعلق دیگر اہم معلومات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
کولکتہ ہوگا امبارکمنٹ پوائنٹ
اس بار عازمین حج رانچی سے کولکاتہ جائیں گے، جہاں سے انہیں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے پرواز کے ذریعے مکہ بھیجا جائے گا۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر آفتاب احمد نے بتایا کہ اس سال عازمین حج کی تعداد میں کمی آئی ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ ہر سال کے مقابلے اس بار گراف نیچے چلا گیا ہے جو کہ لوگوں میں سفر کی طرف عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مقدس سفر کے لیے ایک عازمین حج کو تقریباً 3.58 لاکھ روپے کا خرچہ اٹھانا پڑے گا۔ اس کے علاوہ قربانی کی الگ فیس ادا کرنا لازم ہے۔ عازمین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے 9 ریاستی حج انسپکٹر تعینات کیے گئے ہیں جن میں ایک خاتون انسپکٹر بھی شامل ہے۔ یہ تمام انسپکٹر سرکاری ملازم ہوں گے اور مکہ میں قیام کریں گے اور عازمین حج کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
وزیر حافظ الحسن اور عرفان انصاری نے شرکت کی
وزیر حافظ الحسن انصاری نے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کے ساتھ اس سال حج پر جانے والے عازمین کے لیے رانچی حج ہاؤس میں منعقدہ ایک روزہ حج تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران عزت مآب وزیر فیض الحسن انصاری نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ ریاست اور ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعا کریں اور باہمی بھائی چارہ کو مضبوط کریں۔ انہوں نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع نہ صرف تربیتی نشست ہے بلکہ ایک روحانی سفر کا آغاز بھی ہے جو ہمیں اسلام کی عظیم عبادت حج کے قریب لے جاتا ہے۔ آج کا پروگرام ہمیں حج کے احکام اور اس کی روحانیت سے آگاہ کرتا ہے۔ اس سال ہماری ریاست سے تقریباً 1500 لوگ حج کے مقدس سفر پر جارہے ہیں، جن کی فلائٹ کولکتہ سے ہے۔ ہماری حکومت یہاں سے مکہ مدینہ تک آپ کی خدمت کے لیے موجود رہے گی۔ عازمین حج میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات