Wednesday, December 10, 2025
ہومJharkhand10ویں اور 12 ویں بورڈ امتحان کے امیدواروں کیلئے گرودوارہ گرو سنگھ سبھا...

10ویں اور 12 ویں بورڈ امتحان کے امیدواروں کیلئے گرودوارہ گرو سنگھ سبھا میں اجتماعی ارداس

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،9؍فروری: گرودوارہ سری گرو سنگھ سبھا رانچی میں 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحان میں شریک ہونے والے طلباء کے لئے اجتماعی ارداس کی گئی۔ بچوں کی کامیابی کے لئے پرارتھنا کی گئی ۔ پروگرام کے انعقاد کے دوران ، ڈاکٹر ہرمندر بیر سنگھ نے صبر کے ساتھ صبر سے تناؤ سے پاک ہو کر امتحان میں حاضر ہونے کی اپیل کی۔ گرو نانک اسکول کے سکریٹری پرم جیت سنگھ ٹنکو ، جوائنٹ سکریٹری ہرمیت سنگھ اور گوردوارہ ہٹیا کے سابق صدر تیجوندر سنگھ نے موجود طلباء کے تئیں نیک خواہشات پیش کیئے ۔ گوروناک اسکول کے سابق پرنسپل ، ڈاکٹر منوہر لال نے ایک خوشگوار ماحول میں امتحان سے متعلق ہدایات دی ۔ رونیت کور نے انگریزی مضمون کے بارے میں معلومات دی۔ گرودوارہ کے جنرل سکریٹری گگن دیپ سنگھ سیٹھی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حوصلے بلند کرنے کے بارے میں بات کی۔ تمام طلباء کو ہرجیت سنگھ ہوڑا سے اسٹیشنری کٹس دی گئیں۔اس موقع پر صدر گرمیت سنگھ،کلتار سنگھ، رنجیت سنگھ سونی، ہرپریت سنگھ،سورجیت سنگھ،سنگھ سلوجا، گریندر سنگھ، کرنل وجے سنگھ، بلبیر سنگھ، ملکیت سنگھ، رنبیر سنگھ ، پرمجیت سنگھ چانا، ادے سنگھ، راجا بگا، من پریت سنگھ اور تویندر سنگھ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات