Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگریڈیہہ: دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دونوں ڈرائیورکی موت

گریڈیہہ: دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دونوں ڈرائیورکی موت

گریڈیہہ، 25 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے تاراٹانڑ تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دونوں ڈرائیوروں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اتوار کی صبح گریڈیہہ۔دھنباد مین سڑک پر موہلاڈیہہ ندی کے قریب مویشیوں سے لدے ایک ٹرک اور سیمنٹ سے لدے ٹرک میں سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی ٹرک ڈرائیوروں میں سے ایک کی شناخت لیدا گاؤ ں باشندہ امیش داس کے طور پرکی گئی ہے، جب کہ دوسرے ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اس حادثے میں 12 مویشیوں کی بھی موت ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات