جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23مئی: گورنر سنتوش کمار گنگوار نے ناگپور کے دیکشا بھومی میں بھگوان بدھ کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وہاں انہوں نے ہندوستانی آئین کے معمار، بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور دیکشا بھومی کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس تاریخی مقام کا دورہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس مقدس سرزمین پر باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے بدھ مت کو اپنا کر سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کی اقدار کو نئی زندگی دی۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کا لکھا ہوا ہندوستانی آئین ملک کے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔



