Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhand5.48ن کروڑ روپئے کی لاگت سے گومیا -چندرپورہ مین روڈ کی ہوگی...

5.48ن کروڑ روپئے کی لاگت سے گومیا -چندرپورہ مین روڈ کی ہوگی مرمتی

بیرمو رکن اسمبلی نے رکھا سنگ بنیاد

جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو ، 12؍اپریل : بیرمو ایم ایل اے کمار جئے منگل سنگھ کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 5.48 کروڑ روپے کا ترقیاتی اسکیم عمل میں لایا گیا۔ بیرمو ایم ایل اے کی سفارش پر، آر سی ڈی محکمہ کی طرف سے گومیا چوک سے کتھارا ، پھسرو ، چندرپورہ ہوتے ہوئے دگدا ہیرک روڈ تک 36 کیلومیٹر تک کی سڑک کے مرمتی کام کا سنگ بنیادچندرپورہ سی آئی ایس ایف بیریئر کے نزدیک پتھر کے بورڈ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے رکھا گیا۔ جن کی کل رقم 48 کروڑ 46 لاکھ 28 ہزار روپے ہے۔ جس میں مرمت کا کام صرف 9 ماہ میں مکمل کرنا ہے۔ واضح ہو کہ گومیا، بیرمو ، دھنباد تک پہنچنے کے لیے یہ واحد مین روڈ ہے۔ اس سڑک سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور یہ سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے۔ جس کی مرمت بالکل ضروری تھی۔ لوگ اکثر بیرمو ایم ایل اے سے یہ مطالبہ کرتے تھے۔ آج لوگ اس کا سنگ بنیاد رکھنے سے بہت خوش ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات