جھارکھنڈ کے ہونہار مسلم طلبا کے لیے رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ 10 جولائی مقرر
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 22؍ جون: فرینڈز آف ویکر سوسائٹی کی آزاد بستی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں فرینڈز آف وکر سوسائٹی، رانچی کے ذریعے آٹھویں اسکالرشپ تقسیم و اعزاز تقریب کو جولائی کے آخری ہفتے میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ فرینڈز آف ویکر سوسائٹی ہر سال ریاستی سطح پر گالاایوارڈ تقریب اور اسکالرشپ تقسیم و اعزاز کا پروگرام منعقد کرتی ہے، جس میں پورے ریاست سے ہونہار مسلم طلبا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال یہ پروگرام حج بھون، کڈرو میں منعقد ہوا تھا۔ 2026 کے اعزاز و اسکالرشپ تقسیم پروگرام کے لیے درخواست جمع کرنے کے کئی مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جولائی 2026 رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایک بار کوڈ اور لنک بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعے طلبا آن لائن بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ آج کی میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ طے کیا گیا کہ جھارکھنڈ ریاست کے ایسے تمام مسلم طلبا و طالبات جنہوں نے بورڈ امتحان 2026 کے میٹرک (10ویں) اور انٹر (12ویں) میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں اس تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مسلم ہونہار طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ، مومنٹو اور اسکالرشپ دے کر نوازا جائے گا۔ ایسے تمام طلبا جنہوں نے 10ویں بورڈ امتحان 2026 میں JAC/CBSE/ICSE میں 85 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہوں، اور جنہوں نے 12ویں بورڈ امتحان 2026 میں 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہوں، رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جولائی 2026 ہے۔آج کی میٹنگ کی صدارت سوسائٹی کے صدر تنویر احمد نے کی۔ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری قمر صدیقی نے گزشتہ میٹنگ کی رپورٹ پیش کی۔ آج کی اس میٹنگ میں سوسائٹی کے صدر تنویر احمد، جنرل سکریٹری قمر صدیقی، نائب صدر محمد زاہد، خزانچی ارشد شمیم، سکریٹری سہیل اختر، ڈاکٹر ایم این زبیری، حاجی اسلم، اختر خان، محمد گلزار، شکیل احمد، لزم لیج سر، علی سر، محمد آصف، شہاب الحق، محمد نعیم وغیرہ شامل تھے۔
