Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسابق رکن پارلیمنٹ فرقان انصاری انتخابی مہم کیلئےکشمیر پہنچے

سابق رکن پارلیمنٹ فرقان انصاری انتخابی مہم کیلئےکشمیر پہنچے

کانگریس کیلئے کشمیر میں انتخابی مہم چلائی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍کشمیر، 14ستمبر: جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابی مہم کے دوران سابق ایم پی فرقان انصاری نےدورو اسمبلی میں کانگریس اتحاد کے امیدوار غلام احمد میر کے لیے عوامی رابطہ کیا۔ دورو اسمبلی کے مختلف گاؤں میں عوام سے ملاقات کی اور راہل گاندھی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کشمیر کے لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کوکرناگ، ویریناگ اور اچھول میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کشمیری عوام کا درد جانتی ہے۔ انہیں جن مسائل کا سامنا ہے ان سے صرف کانگریس پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ تشدد کے خلاف راہل کی محبت کی دکان جلد کشمیر میں نظر آئے گی۔یہاں کے امن پسند لوگ کانگریس کو جیت دلانے کے لیے تیار ہیں، راہل گاندھی کے امن اور ہم آہنگی کے پیغام میں لوگوں کا پیار اور اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات