Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسابق بی جے پی لیڈرسوریہ ہانسدا کا انکاؤنٹر

سابق بی جے پی لیڈرسوریہ ہانسدا کا انکاؤنٹر

جدید بھارت نیوز سروس
گڈا،11؍اگست: سوریہ ہانسدا، جس نے ضلع کے بوریو اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا اور کئی معاملوں میں ملزم تھا، پولیس انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگیا۔ گڈا کے ایس پی مکیش کمار نے تصدیق کی ہے کہ سوریہ ہانسدا پولیس مڈبھیڑ میں مارا گیا ہے۔معلومات کے مطابق، گڈا کے بواریجور تھانہ علاقے میں جرلی سماری پہاڑی کے قریب پولس اور سوریہ ہانسدا کے درمیان مڈبھیڑ ہوا۔ جس میں پولس نے سوریہ ہانسدا کو مار ڈالا۔ تصادم کے بعد موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ کسی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سوریہ ہانسدا کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ گڈا اور صاحب گنج اضلاع کی پولیس مسلسل اس کی تلاش میں تھی۔سوریہ ہانسدا کا سیاسی اثر و رسوخ بھی تھا۔ وہ بوریو اسمبلی حلقہ سے کئی بار الیکشن لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے جے وی ایم اور بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات