Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandباپ ایک ایسا برگد کا درخت ہے، جس کی سائے میں خود...

باپ ایک ایسا برگد کا درخت ہے، جس کی سائے میں خود اعتماد پھلتا ہے

وزیر اعلیٰ ہیمنت نے فادرس ڈے کے موقع پر ایک جزباتی پوسٹ شیئر کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 جون:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین اور ان کی اہلیہ اور گانڈےکے ایم ایل اے کلپانا سورن نے شیبو سورین کو والد کے دن (فادرس ڈے) کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر دونوں جذباتی نظر آئے۔ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ڈشوم گرو کے ساتھ اپنی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے ساتھ ، انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا ہے۔
فادر ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا ،
’’ باپ ایک ایسا برگد کا درخت ہیں
جن کے سائے خود اعتماد پرورش پاتا ہے۔
اور جڑوں سے ملی سیکھ سے،
زندگی کا ہر لمحہ معنی خیز ہو جاتا ہے۔۔۔
میرے گرو ،میرے رہنما ہیں میرے بابا ، معزز دیشوم گروجی۔
آج ، فادر ڈے کے موقع پر ، سبھی کو بہت سی مبارکباد ، نیک خواہشات اور جوہار‘‘۔
کلپنا سورین نے بھی مبارک باد دی
گانڈے کی ایم ایل اے کلپانا سورن نے بھی والد کے دن کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں ، اپنے والد امپا گومو اور سسر شیبو سورین اور اس کے والد ہیمنت سورین کی ایک تصویر شیئر کی۔ پوسٹ میں ، انہوں نے لکھا ،
’’باپ ایک سنگ بیناد کی طرح ہوتے ہیں ،
جو خود اڈِگ کھڑے رہ کر
ہمارے خوابوں کی عمارت کو اونچائی دیتے ہیں۔
جدوجہد سے قطع نظر ،
باپ کی موجودگی حوصلہ کی طرح ساتھ چلتی ہے۔
فادرس ڈے کے اس موقع پر سبھی کو دلی مبارک باد ، نیک خواہشات اور جوہار!
آپ کا تعاون بیش قیمتی ہے۔۔۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات