Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandبوکارو میں سیکورٹی فورس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

بوکارو میں سیکورٹی فورس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

ایک خاتون سمیت دو کٹر نکسلی ہلاک؛ AK-47 اور INSAS رائفل برآمد

جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو، 22 جنوری:۔ ضلع کے ناوا ڈیہہ بلاک کے تحت پینک نارائن پور تھانہ علاقہ کے بنسی گاؤں کے نزدیک جنگل میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں دو سخت گیر نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر نے ایک خاتون نکسلائیٹ سمیت دو نکسلیوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے AK-47 رائفل اور INSAS برآمد ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ پولیس کے دو اہلکار بھی انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس کو بنسی گاؤں کے نزدیک جنگل میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران بدھ کی صبح 5 بجے سے پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی۔ انکاؤنٹر میں گولی لگنے کے بعد دو نکسلیوں کی موت ہو گئی۔واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ختم ہو گیا ہے۔ انکاؤنٹر کے بعد پولیس ٹیم سرچ آپریشن کے حصے کے طور پر تحقیقات میں مصروف ہے۔ ہمارے کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس سے زیادہ کچھ بتانے سے گریز کیا۔قابل ذکر ہے کہ پولس نے منگل کی شام ایک نکسلی کو بھی گرفتار کیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات