Wednesday, December 31, 2025
ہومJharkhandمحکمہ خوراک و رسد کی ہنگامی جائزہ میٹنگ

محکمہ خوراک و رسد کی ہنگامی جائزہ میٹنگ

دھان کی خریداری میں جھارکھنڈ کی تاریخی کامیابی: 15 دنوں میں 33 فیصد ہدف مکمل

کسانوں کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں، غفلت برتنے والے افسران پر ہوگی کارروائی :وزیر

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،30؍دسمبر: 30 دسمبر تک ریاستی حکومت کی جانب سے دھان کی خریداری کا کل ہدف 60 لاکھ کوئنٹل (6 لاکھ میٹرک ٹن) مقرر کیا گیا تھا۔ ہدف کے مقابلے میں اب تک تقریباً 55.8 لاکھ کوئنٹل دھان اضافی طور پر خریدا جا چکا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے۔اضافی طور پر خریدے گئے 55.8 لاکھ کوئنٹل دھان کے عوض اب تک- 12.1 لاکھ کوئنٹل پیشگی چاول حاصل کیا گیا ہے۔ 98.0 لاکھ کوئنٹل دھان رائس ملوں کو بھیجا گیا ہے۔اضافی طور پر خریدے گئے 55.8 لاکھ کوئنٹل دھان کے بدلے کسانوں کو کل 49.206 کروڑ روپے کی ادائیگی ہونی ہے، جس میں سے اب تک 57.68 کروڑ روپے کی رقم کسانوں کو ادا کی جا چکی ہے۔ یہ اب تک کا دھان کی خریداری اور ادائیگی سے متعلق سب سے بڑا ریکارڈ ہے، جس پر کسانوں میں وسیع پیمانے پر اطمینان اور خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
DSO کسانوں کے تئیں جوابدہ بنیں، ورنہ ہوگی سخت کارروائی: ڈاکٹر عرفان انصاری
ریاستی محکمہ خوراک، عوامی تقسیم اور صارفین کے امور کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے آج محکمہ خوراک کی ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں محکمے کے سکریٹری اوما شنکر سنگھ، ایچ ڈی شطرنج نارائن سنگھ سمیت ریاست کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسرز (DSO) موجود تھے۔میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے تمام اضلاع میں دھان کی خریداری کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے اضلاع اور افسران کو مبارکباد دی گئی، جبکہ گڑھوا، پلاموں اور رام گڑھ اضلاع کی انتہائی کمزور کارکردگی پر متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی گئی۔وزیر نے سخت الفاظ میں کہا کہ “DSO کسانوں کے تئیں پوری طرح جوابدہ بنیں۔ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بغیر اجازت کوئی بھی افسر میٹنگ سے باہر نہیں جائیںگے۔”انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کا وقت ہونے کے باوجود، دھان کی خریداری اور کسانوں کو بروقت ادائیگی ان کی اولین ترجیح ہے۔
15 دنوں میں 33 فیصد دھان کی خریداری تاریخی کامیابی
ڈاکٹر عرفان انصاری نے بتایا کہ ریاست میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب محض 15 دنوں کے اندر 33 فیصد دھان کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔ اب تک 81 کروڑ روپے کی مالیت کا دھان خریدا جا چکا ہے، جو کسانوں کے لیے ایک انتہائی مثبت اور خوش آئند اشارہ ہے۔
بینکوں کے حوالے سے سخت ہدایات
وزیر نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ بینکوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کی ادائیگی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔
نمی کے نام پر کٹوتی نہیں ہوگی
وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “اس سال نمی (Moisture) کے نام پر کسانوں کے پیسوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔”انہوں نے کہا کہ اس سال فصل اچھی ہوئی ہے اور کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔
دھان کی اسمگلنگ پر سخت نظر
ریاست کا دھان دوسرے صوبوں میں نہ جائے، اس کے لیے وزیر خود مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ادائیگی کے بہتر نظام کی وجہ سے کسانوں میں اعتماد اور خوشحالی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
ہدف اور کامیابی
اس سال ریاست کا ہدف 6 لاکھ میٹرک ٹن (60 لاکھ کوئنٹل) دھان کی خریداری کا ہے۔ اب تک کی پیش رفت اطمینان بخش ہے اور ریاست تیزی سے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ملرز کو بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ دھان میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
DSO کو واضح وارننگ
وزیر نے کہا: “اگر کسی افسر کو ایک دو دن کے لیے باہر جانا ہو تو جائیں، لیکن واپسی پر اطلاع دینا لازمی ہے۔ کسانوں کی ادائیگی ہر حال میں وقت پر ہونی چاہیے۔”
اضلاع کی کارکردگی
دھنباد ضلع دھان کی خریداری میں پہلے مقام پر رہا۔
جامتاڑا ضلع دوسرے مقام پر رہا۔
اچھی کارکردگی دکھانے والے تمام اضلاع اور افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ “یہ محکمہ انتہائی حساس ہے اور براہ راست کسانوں سے جڑا ہوا ہے۔ کسان ہیں، تبھی ہم ہیں۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات