Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandای ڈی کو وزیر اعلیٰ ہیمنت کی ضبط شدہ BMW کار واپس...

ای ڈی کو وزیر اعلیٰ ہیمنت کی ضبط شدہ BMW کار واپس کرنے کا حکم

سارنڈا معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج، وزیر اعلیٰ ہیمنت بھی دہلی میں موجود

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ نئی دہلی، 7 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمَنت سورین کو بڑی قانونی راحت ملی ہے۔ دہلی میں واقع پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) اپیلیٹ ٹریبیونل نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کو حکم دیا ہے کہ وہ سورین کی ضبط شدہ لگژری BMW کار فوری طور پر واپس کرے۔ یہ کار زمین گھوٹالے کے ایک مبینہ معاملے میں جنوری 2024 میں سورین کے دہلی والے گھر سے ضبط کی گئی تھی۔ یہ ضبطی اس وقت ہوئی تھی جب ای ڈی نے 29 جنوری کو وزیر اعلیٰ کی رہائش پر چھاپہ مارا تھا اور BMW کار کے علاوہ کچھ اہم دستاویزات بھی قبضے میں لیے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بعد میں ان اثاثوں کی بازیابی کے لیے PMLA ٹریبیونل میں اپیل دائر کی، جس پر یہ فیصلہ ان کے حق میں آیا۔
سارنڈا معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
وزیر اعلیٰ اور
چیف سکریٹری دہلی میں
اسی دوران وزیر اعلیٰ سورین سپریم کورٹ میں 8 اکتوبر کو ہونے والی ایک اہم سماعت کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ سماعت سارنڈا کے جنگلاتی علاقے کو وائلڈ لائف سینکچری قرار دینے کے معاملے پر ہے، جسے حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے چیف سیکریٹری کو وارننگ دی تھی کہ اگر حکومت نے مقررہ تاریخ تک پیش رفت نہ کی تو انہیں جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیف سیکریٹری ذاتی طور پر پیش ہوں۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری دونوں 5 اکتوبر کو دہلی پہنچے تھے اور اب وہ سینئر وکلاء سے قانونی مشورے لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ریاستی حکومت عدالت میں “گروپ آف منسٹرس” کی رپورٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سارنڈا کو وائلڈ لائف سینکچری قرار دیا گیا تو اس سے مقامی آدیواسیوں کی سماجی، ثقافتی اور معاشی زندگی پر منفی اثر پڑے گا۔ رپورٹ وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہیمَنت سورین سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہونے کے بعد 8 اکتوبر کو دہلی سے رانچی واپس لوٹیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات