رانچی، 17 فروری:۔ رانچی PMLA (منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ) کی خصوصی عدالت میں ای ڈی کی طرف سے دائر درخواست پر اب 21 فروری کو سماعت ہوگی۔ جس میں ایجنسی نے عدالت سے پوجا سنگھل کو کوئی محکمہ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ سوموار کو ای ڈی اور پوجا سنگھل کی طرف سے دلائل مکمل ہوئے جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ دراصل ای ڈی نے عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاستی حکومت کسی بھی محکمے کی ذمہ داری پوجا سنگھل کو دیتی ہے تو وہ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے کیس کو متاثر کرسکتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منریگا گھوٹالے کی ملزم آئی اے ایس افسر پوجا سنگھل کو مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے 11 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ 5 مئی 2022 کو ای ڈی نے پوجا سنگھل کے 25 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس چھاپے میں ای ڈی کو بے حساب رقم اور دیگر مقامات پر سرمایہ کاری کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں۔










Users Today : 99
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1319
Users Last 30 days : 1587
Users This Month : 1573
Users This Year : 1587
Total Users : 4563130