Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandڈاکٹر عرفان انصاری نے شیبو سورین کی جلد صحت یابی اور جھارکھنڈ...

ڈاکٹر عرفان انصاری نے شیبو سورین کی جلد صحت یابی اور جھارکھنڈ واپسی کی دعا کی

رانچی، 27 جون (یو این آئی) جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے راجو کی ہدایت کے مطابق جھارکھنڈ کانگریس کے شریک انچارج بیلا پرساد اور جھارکھنڈ حکومت کے صحت، خوراک کی فراہمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری آج دیوگھر ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔دہلی پہنچنے کے بعد، دونوں سینئر رہنما جھارکھنڈ تحریک کے سرخیل اور سابق وزیر اعلی شیبو سورین سے ملاقات کریں گے، جو اس وقت گنگا رام اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گروجی کی طبیعت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔دہلی روانگی سے قبل ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ گروجی جھارکھنڈ کے معمار ہیں، وہ ہمارے سب کچھ ہیں۔ ایسے وقت میں جب ان کی طبیعت ناساز ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم دہلی جا کر ان کی خیریت دریافت کریں۔ اگر جھارکھنڈ آج ایک الگ ریاست کے طور پر کھڑا ہے تو یہ ان کی جدوجہد سے بھرپور سیاست کا نتیجہ ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر جھارکھنڈ واپس لوٹیں۔“ڈاکٹر انصاری نے یہ بھی کہا کہ وہ سنتھال پرگنہ میں پارٹی کے پروگراموں میں مصروف تھے، لیکن جیسے ہی انہیں انچارج کے راجو کی طرف سے ہدایات موصول ہوئیں، انہوں نے فوری طور پر دہلی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔مسٹر بیلا پرساد نے کہا کہ گروجی ہم سب کے رہنما ہیں۔ ہم ان طبیعت کولیکر فکر مند ہیں اور پوری امید ہے کہ وہ جلد ہی مکمل طور پر صحتیاب ہوں گے ۔ یہ سفر ہماری ذاتی جذباتی ذمہ داری کے ساتھ۔ ساتھ کانگریس پارٹی کی حساسیت کی بھی علامت ہے ۔دونوں لیڈروں نے کہا ہے کہ وہ دہلی پہنچ کر گروجی کی صحت کے بارے میں معلومات لینے کے بعدمزید جانکاری شیئر کریںگے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات