Tuesday, December 9, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ میں تمام ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈ پر ’کووڈ...

جھارکھنڈ میں تمام ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈ پر ’کووڈ ٹیسٹنگ ‘کا حکم، ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 مئی:۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت نے سول سرجنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ریاست کے تمام ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈز پر کووڈ ٹیسٹنگ کریں۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے محکمہ کے وزیر عرفان انصاری نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
وزیر صحت نے سوموار کو رانچی کے صدر ہسپتال میں کووڈ انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی، جس میں تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران اور ڈاکٹروں کو کئی ہدایات دی گئیں۔ وزیر نے ہدایت کی کہ اگر کوئی شخص جانچ میں مثبت پایا جائے تو اسے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا جائے اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔
انہوں نے بند آکسیجن پلانٹس کو شروع کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ بتایا گیا کہ رانچی میں بھی کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے، جس میں مریض کی عمر زیادہ ہے اور اسے پہلے سے ہی صحت کے مسائل ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں، ہجوم سے گریز کریں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں۔
رانچی، جھارکھنڈ میں بھی ایک کووِڈ کیس رپورٹ ہوا ہے، جس میں مریض کی عمر زیادہ ہے اور اسے پہلے سے موجود صحت کے مسائل ہیں۔ یہ انفیکشن خاص طور پر بزرگوں اور سانس کے مسائل میں مبتلا افراد کو متاثر کر رہا ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔ وزیر نے کہا کہ ریاست کے تمام سول سرجنوں کو الرٹ اور تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست میں بند آکسیجن پلانٹس کو فوری طور پر شروع کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکز سے نئے رہنما خطوط کا انتظار کر رہی ہے، اور جیسے ہی ہدایات موصول ہوں گی، فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم فی الحال ریاست میں کوئی باضابطہ ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات