Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپارس ہسپتال ایچ ای سی میں ڈاکٹرز ڈے منایا گیا

پارس ہسپتال ایچ ای سی میں ڈاکٹرز ڈے منایا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی: پارس ہسپتال ایچ ای سی میںمنگل کو ڈاکٹروں کا قومی دن بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔ اس موقع پر سینئرڈاکٹروں نے چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر نتیش کمار ڈائرکٹر آف فیسیلٹی ہسپتال کا خصوصی طور پر خیرمقدم کیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ پارس ہسپتال ایچ ای سی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارس ہسپتال ایچ ای سی ایک فیملی ہے، جہاں ہم سب مل کر مریضوں کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔اس سپر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور ٹیم کی مدد سے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس کا فائدہ مریضوں کو مل رہا ہے اور وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ پروگرام میں ڈاکٹرز ڈے کی اہمیت اور اس کے مقاصد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کئی ڈاکٹروں اور ہسپتال کے کارکنوں نے اپنی طبی خدمات کے ساتھ ساتھ گانوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ساتھ ہی ڈانس اور فنی گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے مل کر کیک بھی کاٹا اور ڈاکٹروں اور کارکنوں کو اعزاز سے نوازاگیا۔ اس موقع پر دیگر ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ پارس ہسپتال ایچ ای سی کے مارکیٹنگ ہیڈ مانس لابھ نے کہا کہ پارس ہسپتال ایچ ای سی میں ڈاکٹرز ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دن ڈاکٹروں کی لگن اور خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے۔ ہم اس دن کو فخر سے منا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات