Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandرانچی میں جھارکھنڈ آندولنکاریوں کے اعزاز میں ضلع سطحی پروگرام

رانچی میں جھارکھنڈ آندولنکاریوں کے اعزاز میں ضلع سطحی پروگرام

ڈی سی نے جھارکھنڈ کے 3000 سے زیادہ آندولنکاریوں کو سرٹیفکیٹ پیش کیے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 دسمبر:۔ ریاستی حکومت کے احکامات پر آج مورہابادی واقع آریبھٹت سبھا گھر میں جھارکھنڈ تحریک کاروں کے اعزاز میں ضلع سطح کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تین ہزار سے زیادہ نوٹیفائیڈ جھارکھنڈ تحریک کاروں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنٹری اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش رنجن نے منتخب تحریک کاروں کو علامتی طور پر سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ دونوں افسران نے کہا کہ جھارکھنڈ تحریک کاروں کی جدوجہد اور خدمات ہی ریاست کے قیام کی بنیاد ہیں، اور حکومت مسلسل ان کے اعزاز اور تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک کاروں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور انہوں نے یقین دلایا کہ تحریک کار مستقبل میں بھی ضلع اور ریاست کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پروگرام میں اس کے علاوہ اپر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (قانون و نظم) راجیشورناتھ آلوک، نزارات کے سب کمشنر سُدیش کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات