Wednesday, December 10, 2025
ہومJharkhandڈی سی کی صدارت میں نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت ضلع گنگا کمیٹی...

ڈی سی کی صدارت میں نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت ضلع گنگا کمیٹی کی میٹنگ

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،30؍مئی: نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت ضلع گنگا کمیٹی کی ایک میٹنگ ڈی سی کریتی شری جی کی صدارت میں چترا کلکٹریٹ میں واقع میٹنگ روم میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 5 جون 2025 کو ہونے والے عالمی یوم ماحولیات اور گنگا دشہرہ سے متعلق عوامی بیداری اور تشہیری پروگراموں کے انعقاد کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے تحت ضلع کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ نرجنا ندی کے ادگم استھل سمریا بلاک سےلیکر نرنجنا ندی گزرنے والے بلاک جیسے لاوالونگ ، چترا ، ہنٹرگنج میں یہ پروگرام بڑے پیمانے پر کیا جائے۔ دیگر بلاک میں واقع مقامی ندی اور تالاب کے کنارے بیداری پروگرام چلانے کی ہدایت دی گئی۔ مذکورہ پروگرام میں شرمدان، سوچھتا ابھیان، شجرکاری، گنگا چوپال، اسٹریٹ پلے، گنگا سوچھتا سنکلپ، بھجن اور ثقافتی پروگرام اور گنگا آرتی کا اہتمام کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈی سی نے تمام عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 5 جون کو ہونے والے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، ڈی ای او دنیش کمار مشرا، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ششیر پنڈت، ریاستی کلین گنگا مشن اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ جھارکھنڈ حکومت کی کمیونیکیشن کم سوشل ڈیولپمنٹ منیجر انجنا بھارتی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تشار رائے، تمام بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز اور زونل افسران اور دیگر متعلقہ افسران اور افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات