جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،26؍اکتوبر: رام گڑھ ڈسٹرکٹ فشریز آفس نے چھٹھ تہوار کے لیے بجلیا تالاب چھٹ گھاٹ اور دامودر ندی چھٹھ گھاٹ پر دو کشتیوں کا انتظام کیا ہے۔اس کے ساتھ لائف جیکٹس بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ضلع ماہی پروری افسر ڈاکٹر اروپ کمار چودھری نے بتایا کہ رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز کی ہدایت پر بجلیا تالاب چھٹ گھاٹ اور دامودر ندی چھٹ گھاٹ پر دو کشتیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔غوطہ خور بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ لائف جیکٹس بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔



