Sunday, January 25, 2026
ہومJharkhandچائباسہ انکاؤنٹر کی تفصیلات ڈی جی پی اور سی آر پی ایف...

چائباسہ انکاؤنٹر کی تفصیلات ڈی جی پی اور سی آر پی ایف آئی جی نے جاری کیں

خوفیہ معلومات پر آپریشن شروع کیا گیا تھا، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 جنوری:۔جھارکھنڈ میں نکسل کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے اب تک کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن کارروائی انجام دی ہے۔ چائباسہ کے کولھان اور سارنڈا علاقے میں ہونے والی شدید انکائونٹر میں سیکیورٹی فورسز نے بھاکپا ماؤوادی کے اعلیٰ رہنماؤں سمیت مجموعی طور پر 17 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس اہم پیش رفت سے متعلق سنیچر کو ڈی جی پی تاداشا مشرا اور سی آر پی ایف کے آئی جی ساکیت سنگھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کیں۔
آپریشن کی تیاری اور ٹیم
پریس کانفرنس میں آئی جی آپریشن مائیکل راج ایس، جھارکھنڈ جگواڑ کے آئی جی انوپ برتھرے، ڈی آئی جی اندر جیت مہتھا، ڈی آئی جی انرجنن کرکٹہ، ایس پی امیت رینو سمیت متعدد افسران موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز کو ٹھیک معلومات ملی تھیں کہ مرکزی نکسلی رہنماؤں انل اور انمول اپنے دستے کے ساتھ چھوٹانگرہ تھانہ علاقے کے کُمڈیہ اور بہدا گاؤں کے جنگلات میں کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جھارکھنڈ پولیس، کوبرا 209 بی این اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔
دو روزہ شدید انکائونٹر
22 اور 23 جنوری کو وَن گاؤں کُمڈیہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان انکائونٹر ہوئی۔ نکسلیوں نے خود کو گھِرا ہوا دیکھ کر سیکیورٹی فورسز پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں فورسز نے بہادری سے کارروائی کی۔ انکائونٹر کے بعد چلائے گئے سرچ آپریشن میں اب تک 17 نکسلیوں کے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مارے گئے نکسلیوں کی شناخت
نکسلیوں میں مرکزی کمیٹی ممبر 2.35 کروڑ روپے کے انعامی پتی رام مانجھھی (149 کیس میں شامل)، 90 لاکھ کے انعامی انمول عرف سشانت (149 کیس میں شامل)، 62 لاکھ کے انعامی امیت منڈا (96 کیس میں شامل)، پانچ لاکھ کے انعامی پنٹو لوہڑا (47 کیس میں شامل)، 32 لاکھ کے انعامی راپا عرف پاویل (24 کیس میں شامل) کے ساتھ متعدد دیگر نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی نکسلیوں کے نام بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدگی
انکائونٹر کے مقام سے سیکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں جدید ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے، جن میں چار اے کے 47 رائفل، چار انساس رائفل، تین ایس ایل آر، تین رائفل، سینکڑوں کارتوس اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔
نکسل کے خاتمے کی سمت اہم قدم
گزشتہ تین سالوں کے دوران چائباسہ میں سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ پولیس نے نکسلی صفایا کے سلسلے میں سخت حکمت عملی اپنائی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 183 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 28 نکسلی انکائونٹر میں ہلاک ہوئے۔ اس تازہ کارروائی کو نکسل کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات