ایم آر پی سے زیادہ نرخ پر فروخت پر برہمی کا اظہار
جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ ،26؍جولائی: ہزاری باغ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ششی پرکاش سنگھ نے آج چوپارن بلاک میں واقع ایک لائسنس یافتہ کمپوزٹ شراب کی دکان کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، دکان میں دستیاب اسٹاک کی فزیکل تصدیق کی گئی اور فروخت سے متعلق عمل کی مکمل جانچ کی گئی۔معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت دی کہ شراب صرف زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (MRP) پر فروخت کی جائے۔ کسی بھی حالت میں مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ قانونی طور پر قابل سزا بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صارفین کی سہولت اور شفافیت کے لیے ایم آر پی لسٹ کو دکان کے باہر واضح طور پر چسپاں کیا جانا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ ہر فروخت کے بعد گاہک کو بل دینا لازمی ہے، تاکہ قیمتوں میں شفافیت برقرار رہے اور صارفین کسی بھی قسم کے فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔ معائنہ کے دوران وہاں موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع میں شراب فروخت کرنے والے تمام مراکز کی باقاعدہ جانچ کو یقینی بنائیں، تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے اور بے قاعدگیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595232