جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 30جون: سنتھال ہول دیوس پر، ڈپٹی کمشنر رانچی، منجوناتھ بھجنتری نے کانکے روڈ پر واقع سدھو۔کانہو پارک میں ویر شہید سدھو۔کانہو کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ویر شہید سدھو کانہو نے انگریزوں کے خلاف انصاف اور حقوق کے لیے جو جنگ لڑی وہ ہمارے لیے آئیڈیل ہے، ہمیں ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔ڈی آئی جی-کم-سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چندن سنہا نے بھی ویر شہید سدھو کانہو کو ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔



