ددئی دوبے کبھی عزت و احترام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا:کیشو مہتو کملیش
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،11 جولائی: کانگریس کے سینئرلیڈر، سابق وزیر، سابق ایم پی چندر شیکھر دوبے عرف ددئی دوبے کے انتقال کے بعد کانگریس کی طرف سے ان کی لاش کو آج ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر، رانچی لایا گیا۔جہاں ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش، کانگریس کے وزراء، ایم ایل ایز اور سینئرلیڈروں نے ان کے جسم پر کانگریس کا جھنڈا لگایا۔ اس کے بعد ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ آنجہانی ددئی دوبے کی جھارکھنڈ بہار کی سیاست میں ایک الگ پہچان تھی، انہوں نے کبھی عزت اور احترام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا، ایسے لیڈر سیاست میں کم ہی ملتے ہیں۔انہوں نے اپنے کام سے سیاست میں ایک لمبی لکیر کھینچ دی ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں ممکن نہیں۔کانگریس کے شریک انچارج ڈاکٹر سریویلا پرساد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر دوبے کانگریس پارٹی میں ایک مضبوط ستون تھے۔ یہ پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔جن لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ان میں وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ، ڈاکٹر عرفان انصاری، شلپی نیہا ترکی، ڈاکٹر رامیشور اورائوں، راجیش ٹھاکر، کمار جئے منگل، انوپما سنگھ، بندھو ترکی، سبودھ کانت سہائے، شہزادہ انور، راکیش سنہا، ستیش پال منجنی، گجیندر سنگھ، لال کشور ناتھ شاہدیو، بادل پتر لیکھ، پردیپ تلسیان، فرقان انصاری، منظور احمد انصاری، راجیو رنجن پاسوان، جئے شنکر پاٹھک، سنجے لال پاسوان، راجن ورما، کے این ترپاٹھی، بھیم کمار، سریندر سنگھ، ڈاکٹر ایم توصیف، سوریہ کانت شکلا، شانتنو مشرا، جیوتی سنگھ متھارو، نرنجن پاسوان، جگدیش ساہو، رشیکیش سنگھ، راکیش کرن مہتو، بھاگیرتھ پاسوان،گنجن، امولیا نیرج کھلکھو، کیدار پاسوان، جوسائی مارڈی، سدھیر چندرونشی، سنیت شرما، آلوک تیواری، رینو دیوی، منا سنگھ، نریندر لال گوپی، راجیو چودھری، اجے سنگھ، امیت ساہو، راماشنکر تیواری، وویک شکلا، سنجے کمار، یوگیندر سنگھ بینی، راجو رام، رشمی چندر پنگوا، رامانند کیشری وغیرہ موجود تھے۔
رانچی ضلع دیہی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر راکیش کرن مہتو نے اس ناقابل تلافی نقصان پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرو پورنیما کے پرمسرت موقع پر ہم نے ایک گرو اور کانگریس کے ایک سرشار سپاہی کو کھو دیا ہے، جس کی تلافی کبھی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی غریبوں، مزدوروں اور محروموں کی خدمت میں وقف کر دی۔رانچی ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے جگدیش چندر مہتو، سریش کمار سنگھ، راجیو رنجن راجو، شیلیندر سنگھ، ریشمی پنگوا، ارچنا مشرا، سودھا دیوی، مہتاب عالم، کھگیش مہتو سمیت کئی لیڈروں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور خدا سے دعا کی ہے کہ مرحوم کی روح کی سکون اور خاندان کو اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے!اللہ آنجہا نی رہنما کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔



