دعاؤں کی اپیـــــــــل
جدید بھارت نیوز سروس مدھوپور 29 دسمبر: کانگریس کی ریاستی سکریٹری اور خاتون لیڈر شبانہ خاتون کا آج احمد آباد کے کرشنا سیلوی اسپتال میں گھٹنے کا آپریشن ہوگا کامیاب آپریشن کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسمبلی انتخابات 2024 کے دوران جامتاڑا اسمبلی کے مہیجام نگر پنچایت اور 10 ملحقہ پنچایتوں میں انتخابی مہم کے دوران۔جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کی سکریٹری شبانہ خاتون گر گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کے گھٹنوں پر چوٹ آئی۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔ آج ان کا آپریشن احمد آباد کے کرشنا سیلبی ہسپتال میں ہونا ہے۔ آپ سبھی سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ جھارکھنڈ حکومت کے صحت اور خوراک فراہمی کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری اپنا پورا پروگرام منسوخ کر کے احمد آباد روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کی بہن شبانہ خاتون کے گھٹنے کا آپریشن ہونا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام پروگرام منسوخ کر رہا ہوں۔ میں اپنی بہن کے لیے جلدی سے احمد آباد پہنچ گیا، میں آپ سب سے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ آپریشن کامیاب ہو اور میری بہن جلد از جلد مدھوپور واپس آئے اور آپ سب کی خدمت شروع کردیں۔



