Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکانگریس اقلیتی سیل کا عوامی ڈائیلاگ پروگرام

کانگریس اقلیتی سیل کا عوامی ڈائیلاگ پروگرام

اقلیتی سیل کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس تمام ضلع کا دورہ کرے گی: جینل این گالا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17 جون: کھونٹی ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کو دتیا روڈ ڈاک بنگلہ میں ایک عوامی ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جھارکھنڈ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے انچارج جینل این گالااور جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر منظور انصاری اور اقلیتی محکمہ کے ریاستی جنرل سکریٹری ارشاد القادری، زیتون جان، حسنین عالم ،رانچی میٹروپولیٹن صدر حسین خان اور کھونٹی ڈسٹرکٹ پروگرام انچارج دلیپ جان تگا مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اسٹیج کی نظامت قیصر خان نے کی۔اس موقع پر منظور انصاری نے کہا کہ آپ سبھی نوجوان دوست کھونٹی اقلیتی کانگریس کمیٹی کو مضبوط کریں، اس کو مضبوط کرنے کے لیے ہماری طرف سے جو بھی تعاون درکار ہوگا، ہم وہ کریں گے، اس کے ساتھ جو کانگریسی دوست ضلع سے ریاست تک کام کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی درخواست ریاستی کانگریس کمیٹی کو دیں تاکہ اچھے لوگوں کو تنظیم میں شامل کیا جاسکے۔ جینل این گالانے کہا کہ اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے ہدایت دی ہے کہ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کو مضبوط کرنے کے لیے تمام 24 اضلاع کا دورہ کرے گی اور تنظیم میں موجود تمام خامیوں کو دور کرے گی اور تنظیم کو مضبوط کرے گی۔اس دوران ابوا جھارکھنڈ پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری نکودیم لکڑا، نشتار تیگا، سنجے ترکی، عاصم مکل ٹوپنو، جون الفریڈ ترکی سمیت سینکڑوں لوگوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس پروگرام میں درج ذیل لوگ خاص طور پر موجود تھے، کھونٹی کے ضلع کونسل کے رکن سشیل سانگا، سنجے یادو، نریش ترکی، پرمود لکڑا، شیوم سانگا، نکوٹین لکڑا، پرمیلا دیوی، سمن کماری، اوشا کماری، پریتی سانگا، عبدالواحد خان، گلزار خان، وارث خان، قربان خان، سیوم انصاری سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات