Sunday, December 21, 2025
ہومJharkhandاحسن انٹر نیشنل اسکول کے سالانہ کھیل کود پروگرام کا انعقاد

احسن انٹر نیشنل اسکول کے سالانہ کھیل کود پروگرام کا انعقاد

جمشیدپور ۲۲؍ دسمبر (راست ) احسن انٹر نیشنل اسکول مانگو میں سالانہ یوم کھیل کود کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔ پروگرام کی شروعات دیپ جلا کر اور بچوں کی کھیل کے حلف کے ساتھ کیا گیا ۔ اس دوران کئی مقابلے ہوئے جس میں فروگ ریس ،پک دی بلاک ریس ، جلیبی ریس ، کراٹے کا مظاہرہ ، نسد ریلے ریس ، پچاس میٹر (لڑکے لڑکیاں وغیرہ) کا انعقاد ہوا سب سے پہلے یلو ہاوس اور اول رنر اپ ریڈ ہاوس کو اعلان کیا گیا ۔ وہیں اول ایتھلیٹک لڑکا ریان خورشید ، بہترین اایتھلیٹک منشا خاں،رہی مہمانوںمیں مہمان خصوصی سرائے قلعہ خرساواں کے ڈی سی روی شنکر شکلا ، مہمان اعزازی میں ارکا جین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صفدر رضی ،پرنسپل الکبیر پولی ٹکنک ڈاکٹر وارث امام ،احسن انٹر نیشنل اسکول کے ٹرسٹی اور بانی آصف محمود ، پروفیسر نجم انصاری ، اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر اچاریہ تیرویدی ،سرائے قلعہ خرساواں کے ڈی ایس پی ارویند کمار ، کپالی تھانہ افسر انچارج سونو کمار ، شفیع احمد ، مختار عالم خاں ، عزیز حسنین ، طارق محمود ، ناصر خان، ایس اصف ، اسد ، وارث نظم، مناظر حسن ، کھیل انچارج شمیم احمد ، اور کافی تعداد میں بچوں اور ان کے گارجین نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر مہمانوں نے تعریف کے ساتھ کھیل کود کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات