Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandوزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا آئین سازوں کو خراجِ عقیدت

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا آئین سازوں کو خراجِ عقیدت

کہا: آئین مساوات، انصاف اور آزادی کی علامت ہے، ہر شہری تک حقوق کی رسائی ضروری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے یومِ آئین کے موقع پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سمیت تمام آئین سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین ہمیں مساوات، برابری، انصاف اور آزادی جیسے بنیادی اقدار پر متحد رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ایک عظیم ضابطۂ حیات ہے، جو ایک ترقی پسند، ہمہ گیر اور منصفانہ ملک کی بنیاد رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین کے اصولوں کو اپنا کر ہر شہری تک ترقی، وقار اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں کو یومِ آئین کی مبارک باد بھی پیش کی۔اپنے ایک دوسرے پیغام میں ہیمنت سورین نے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے میں وطن کی دفاع کی خاطر جان قربان کرنے والے شہیدوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان بہادر سپوتوں کے بے مثال حوصلے اور فرض کے تئیں ان کی لازوال وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات