اپنے والد کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 جنوری (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اتوار کو اپنے والد اور “دشوم گرو” شیبو سورین کی 82 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے والد کی جدوجہد سے بھرپور زندگی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر سورین نے انہیں اپنا سب سے بڑا تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔مسٹر سورین نے لکھاکہ “آج میرے والد دشوم گرو شیبو سورین جی کا یوم پیدائش ہے۔ یہ صرف ایک عظیم لیڈر کی سالگرہ نہیں ہے، بلکہ ایک ایسے باپ کی یاد ہے جس نے مجھے جینا سکھایا، لڑنے کا حوصلہ دیا اور سب سے بڑھ کر مجھے سچائی، عزت نفس اور اقدار پر ثابت قدم رہنا سکھایا۔” “بابا نے زندگی بھر کبھی ناانصافی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے اپنا سب کچھ پانی، جنگلات، زمین اور قبائلی شناخت کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ میں نے انہیں کئی بار تھکے ہوئے دیکھا، لیکن کبھی نہیں ٹوٹے۔ ان کی مضبوط قوت ارادی اور عزم مجھے آج بھی متاثر کرتا ہے۔”ایک بیٹے کے طور پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے لکھاکہ “میں نے ان سے سادگی، مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کی ہمت اور طاقت کو خدمت کا ذریعہ سمجھنے کی اہمیت سیکھی۔ بابا، میں زندگی بھر آپ کے راستے اور آپ کے آئیڈیل پر چلتا رہوں گا۔ جے جھارکھنڈ! جے دیشم گرو! آپ کی یادیں ہمیشہ کے لیے برقرار رہیں”۔



