ہومJharkhandوزیر اعلیٰ ہیمنت نے آسام میں کامکھیا مندر میں پوجا کی

وزیر اعلیٰ ہیمنت نے آسام میں کامکھیا مندر میں پوجا کی

جھارکھنڈ اور ملک کی خوشحالی کی تمنا کی

جدید بھارت نیوز سروس
گوہاٹی؍رانچی،7؍اپریل: آسام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ 126 نشستوں کے لیے 9 اپریل کو ہونے والی پولنگ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی سلسلے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین گزشتہ کئی دنوں سے آسام دورے پر ہیں۔ یہاں وہ پارٹی امیدواروں کے حق میں مسلسل انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ انتخابی مہم کے آخری دن وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وقت نکال کر گوہاٹی میں واقع مشہور کاماکھیا مندر پہنچ کر پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے ماں کاماکھیا کے دربار میں جھارکھنڈ اور ہم وطنوں کی خوشحالی، ترقی اور امن و سلامتی کے لیے دعا کی۔ مندر کے پجاریوں نے ویدک منتروں کے ساتھ پورے مذہبی عقیدت و احترام سے پوجا مکمل کرائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماتا رانی کے آشیرواد سے جھارکھنڈ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے، یہی ان کی خواہش ہے۔ انہوں نے اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا کہ انہیں ایک بار پھر ماں کاماکھیا کی زیارت کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے اس بار آسام اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار اتارے ہیں۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا یہ دورہ نہ صرف مذہبی بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ آسام اسمبلی انتخابات کے لیے 9 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات