جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر تمام ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ آپ کی لگن، محنت اور خدمت ہمارے معاشرے کو صحت مند، خوش اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ نے ہر آفت، ہر حالت میں اپنے علم و ہنر سے لوگوں کی حفاظت کی، انہیں صحت مند رکھا۔ آپ سب کا بہت شکریہ ۔
اکھلیش یادو کو سالگرہ کی مبارکباد
ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ بھائی اکھلیش یادو جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد، نیک تمنائیں اور جوہار۔ میری خواہش ہے کہ مارنگ بورو آپ کو ہمیشہ اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا کرے۔



