Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار آج جھارکھنڈ پہونچ رہے ہیں

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار آج جھارکھنڈ پہونچ رہے ہیں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اپریل:۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار 11 اپریل کو جھارکھنڈ کے تین روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ ریاست کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دن چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی موجودگی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم چیف سکریٹری الکا تیواری، ہوم سکریٹری وندنا ڈڈیل، ڈی جی پی انوراگ گپتا اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ اس میٹنگ میں گزشتہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے دوران رضاکاروں کے کام اور تجربات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 12 اپریل کو راجرپا میں ہونے والی میٹنگ میں مقامی رضاکار موجود ہوں گے اور الیکشن کمیشن کے اہلکار ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس سے کمیشن کو مقامی سطح پر انتخابی عمل کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ 13 اپریل کو رانچی میں بندو دشم آبشار کے قریب ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں بہتر کام کرنے والے کچھ بی ایل اوز کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار بھی موجود رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم 13 اپریل کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات