جدید بھارت نیوز سروس
چترا،9فروری:۔رحمانی 30 بہار کی غیر سرکاری ادارہ نے لگ بھگ تیس سالوں سے سماج میں صحت، تعلیم اور سماجی انصاف کو لیکر مسلسل بیداری مہم چلا رہی ہے۔ تعلیمی شعبہ میں جو بیداری جگانے میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ تاریخی ہے۔ تعلیمی شعبہ میں جے ای ای ایڈوانس، نیٹ، سی ایم اے، سی اے، سی ایس، کلیٹ جیسی اہم مسابقتی میں اس ادارہ کا نتیجہ صد فیصد رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ 8ویں اور 9ویں میں داخلہ کے لئے بڑے پیمانے پر امتحان منعقد کر کامیاب طلباء کو ملک سطح کے مسابقتی کے قابل بنانا رحمانی 30 کا مشن اور وژن ہے۔ گزشتہ 30 سالوں سے یہاں کے طلباء ملک اور بیرون ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ رحمانی 30 کے علاوہ زمینی سطح پر تعلیمی بیداری مہم، جدید دور کے کمپیوٹر تعلیم، لیگویز ڈیولپمنٹ کورس، پبلیکیشن پر بھی ادارہ کام کر رہی ہے۔ صحت کے شعبہ میں صحت بیداری مہم، ہیلتھ سروس، آئی اپریشن کیمپ، ویکسی نیشن کیمپ، میڈیکل ڈسپنسریز اینڈ فیسلٹیز ماحولیات پروگرام جیسے پروگراموں کو چلاکر سماجی مفاد میں لگاتار بیدار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ شہری علاقہ کے علاوہ اب رحمانی 30 پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیمی بیداری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ رحمانی 30 اب دیہی علاقوں کے بچوں میں چھپی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے چترا ضلع کے کے اے ایم صدیق پبلک اسکول کو امتحان سنٹر مقرر کیا ہے۔ جہاں آج رحمانی 30 کے ذریعہ منعقد ہونے والے امتحان سنٹر اور پسماندہ اور محروم بچوں نے پر امن طریقے سے امتحان دیا۔ اس مقابلہ جاتی امتحان میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس امتحان کے حوالے سے سکول کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر فاروق نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور مولانا فیصل رحمانی اس مشن کو زندہ کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔



