Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandچندر شیکھر آزاد نیمرہ پہونچے، دیشوم گرو کو پیش کیا خراجِ عقیدت

چندر شیکھر آزاد نیمرہ پہونچے، دیشوم گرو کو پیش کیا خراجِ عقیدت

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے غم میں شامل ہوئے

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 11 اگست:َ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے جھارکھنڈ کے عظیم عوامی رہنما ’دیشوم گرو‘ شری شِبو سورین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ ان کے فرزند اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے آبائی گاؤں نِیمرہ پہنچے۔اپنے ٹوئٹ میں چندر شیکھر آزاد نے لکھا:’شری شِبو سورین جی نے سیاست کو کبھی اقتدار کا ذریعہ نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے حقوق کی لڑائی کا ہتھیار سمجھا۔ ان کی وراثت ہر انصاف پسند انسان کو جدوجہد کی ترغیب دیتی رہے گی‘۔انہوں نے مزید کہا:’شِبو جی جھارکھنڈ کے پہلے بڑے لیڈر تھے جنہوں نے کھلے عام کہا:‘زمین، جنگل اور پانی ہماری شناخت ہے، اسے چھیننے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔چندر شیکھر آزاد نے اس نظریے کو ہی شِبو سورین کو ’دیشوم گرو‘ بنانے والا عنصر قرار دیا اور ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:”ایسے عوامی رہنما کو میری پُرخلوص خراجِ عقیدت!‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات