جدید بھارت نیوز سروس
چکردھرپور،27؍نومبر: چکردھرپور ریلوے ڈویژن کے بنڈامنڈا ڈیزل شیڈ میں نئے تعینات سینئرڈی ایم ای جے کے پاترا سے جمعرات کو ریلوے مینس کانگریس کے وفد نے ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔ مینس کانگریس بنڈا منڈا کے سیکریٹری ڈی سی ایس راؤ کی قیادت میں وفد نے سینئرڈی ایم ای کو ڈیزل شیڈ کے ریلوے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرایا۔ جے کے پاترا نے مسائل کے حل کی سمت میں پہل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنڈا منڈا کے سینئرڈی ایم ای پنچانند بہیرا کا تبادلہ بوکارو کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ جے کے پاترا کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان سے ملنے والے وفد میں راجارام مہتو، جے کے سنگھ، آر ایس ایس سوامی، کے رام، گوتَم چودھری اور دیگر شامل تھے۔



