Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمسجد جعفریہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

مسجد جعفریہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی13 جنوری : پیغمبر اسلام حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلم کے داماد حضرت علی کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر مسجد جعفریہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان عاشقان علی حضرت علی کی یاد میں تیرہ رجب کو میلاد کرتے ہیں۔ مذکورہ باتیں حضرت مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفریہ نے کہیں۔ وہ سوموار کو مسجد جعفریہ میں جشن مولود کعبہ کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا نے کہا کہ حضرت علی کی ولادت خانہ کعبہ، مکہ کی مقدس سرزمین میں تیرہ رجب المرجب 30 امل الفیل کو ہوئی۔ حضرت علیؓ نے تین دن تک خانہ کعبہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کے بعد بھی آنکھیں نہ کھولی۔ تیسرے دن جب پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چچی فاطمہ بنت اسد کے ہاتھوں سے اپنے گود میں لیا، تو حضرت علی نے آنکھیں کھولی۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھا اور آسمانی کتابوں کی تلاوت کی۔ حضرت علیؓ اس بہادر شجاع کا نام ہے جس پر اسلام کو فخر ہے۔ علی کی محبت ایمان کو تقویت دیتی ہے۔ علی سے بغض انسان کو ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔ آئیے مل کر 13 رجب کو اپنے ایمان کی دلیل پیش کریں۔ علی کی ولادت بزدل نہیں بلکہ بہادر مناتی ہیں۔ خانہ کعبہ کی زیارت کرنا اور دیکھنا عبادت ہے۔ اور اسی خانہ کعبہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت علی کو اتار کر دنیا کو بتا دیا کہ علی کی محبت کے بغیر کعبہ کی شان نہیں سمجھی جا سکتی۔ اس موقع پر شعراء کرم نے قصیدہ خوانی پیش کی۔ تقریب کی نظامت سید نہال حسین سریاوی نے کی۔ جشن کا اہتمام انجمن جعفریہ نے کیا تھا۔ اسی پروگرام میں انجمن جعفریہ کے ذریعہ قابل تحسین کام کرنے والوں کو جشن مولود کعبہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس میں ڈاکٹر شمیم حیدر، ڈاکٹر مبارک عباس، سید فراز عباس، ندیم رضا، فراز احمد، ندیم رضوی شامل ہیں۔ اس موقع پر اشرف حسین رضوی، اقبال حسین، سنجر حسین، یاور حسین، سید فراز عباس، شاہ رخ حسن رضوی، ماسٹر عثمان، عطا امام، مہندی امام، ہاشم علی، اقبال فاطمی، علی حسن فاطمی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات