Monday, January 19, 2026
ہومJharkhandلاتیہار میں بس حادثہ؛ 5 افراد ہلاک

لاتیہار میں بس حادثہ؛ 5 افراد ہلاک

70 سے زائد مسافر زخمی؛ چھتیس گڑھ سے لودھ گائوں جا رہی تھی اوور لوڈیڈ بس

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار ، 18 جنوری :۔لاتیہار ضلع کے مہوا ٹانڑ تھانہ علاقے میں ایک اوور لوڈڈ بس اچانک کھائی میں جا گری۔ بس چھتیس گڑھ کے بل رام پور ضلع سے لودھ گاؤں کے ‘لوٹا پانی’ جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک مرد سمیت پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ بس میں سوار 70 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے، بزرگ، خواتین اور مرد شامل ہیں۔زخمیوں میں سے 27 افراد کارمیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ 59 افراد مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 10 کو ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مقامی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ چیخ و پکار کرنے لگے۔بس کے ڈرائیور وکاس پاتھک نے بتایا کہ حادثے سے کچھ دیر قبل ہی انہیں بریک کام نہ کرنے کا احساس ہوا۔ ڈرائیور نے بس کو کنٹرول کرنے کے لیے ہینڈ بریک استعمال کیا، لیکن بس نہیں رکی۔ اس کے بعد انہوں نے انجن بند کر دیا، تاہم ڈھلان پر بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی مسافر بس کے اندر دب گئے جبکہ کچھ دور جا گرے۔مقامی دیہاتیوں نے فوری طور پر ریلیف اور بچاؤ کا کام شروع کیا اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ مہوا ڈانڑ تھانہ کے انچارج منوج کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی صحت محکمہ کو الرٹ کر دیا گیا اور متعدد ایمبولینسز بھیجی گئیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد زخمیوں اور ہلاک شدگان کی حتمی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات