Wednesday, January 14, 2026
ہومJharkhand3 فروری سے ریاست بھر میں بورڈ امتحانات کا آغاز

3 فروری سے ریاست بھر میں بورڈ امتحانات کا آغاز

JACبورڈ نے 2026 کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں جاری کر دیں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 جنوری :۔ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جیک) نے سال 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق ریاست بھر میں بورڈ امتحانات کا آغاز 3 فروری 2026 سے ہوگا۔ جیک کے مطابق دسویں جماعت (میٹرک) کے امتحانات 3 فروری سے 17 فروری 2026 تک پہلی شفٹ میں صبح 9:45 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گے، جبکہ بارہویں جماعت (انٹرمیڈیٹ) کے امتحانات 3 فروری سے 23 فروری 2026 تک دوسری شفٹ میں دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:15 بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ عملی امتحانات 24 فروری سے 7 مارچ 2026 کے درمیان متعلقہ اسکولوں اور کالجوں میں جیک کی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔ طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ اپنے اپنے اداروں کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور امتحانی مرکز پر وقت کی پابندی، ایڈمٹ کارڈ اور شناختی دستاویز ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ جیک نے طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی سرکاری اطلاع کے لیے باقاعدہ بورڈ کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات