Sunday, January 18, 2026
ہومJharkhandبیرمو رکن اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

بیرمو رکن اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

جدید بھارت نیوز سروس
بیرمو ،18؍جنوری: رکن اسمبلی کمار جے منگل سنگھ عرف انوپ سنگھ نے ہفتہ کے روز ایم ایل اے فنڈ سے بننے والی چندر پورہ، گوسائی ڈیہہ اور گھٹیاری میں تین سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا، جن کی کل لاگت 1150000 روپے ہے، اس کے علاوہ دگدہ شمالی پنچایت میں مفاد عامہ کے دو منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ رکن اسمبلی کے ذریعے شروع کیے گئے منصوبوں میں دگدہ شمالی پنچایت کے چندواڈیہہ بی سی سی ایل کالونی میں ہنومان مندر کالی مندر کے قریب واقع کمیونٹی ہال کی تین لاکھ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش اور ریلوے پوجا پنڈال کے پیچھے پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے صفائی اور نالے کی تعمیر کا کام شامل ہے۔ اس موقع پر بنیادی طور پر دگدہ شمالی کے مکھیا چندن سنگھ، پنچایت کمیٹی ممبر دھنپال، نائب مکھیا سورج دیو چوہان، کانگریس پارٹی کے چندر پورہ بلاک صدر پربھودیا سنگھ، سنتن سنگھ، محمد سلیم، امیش پرساد، روپ لال گوپ، چندر شیکھر سنگھ، آر جے ڈی (RJD) کے ریاستی کونسل ممبر بود ھن یادو، اچھے ور ساؤ، منٹو مہتا ، خورشید عالم، سابق مکھیا گنیش داس، رجنیش داس، روپ لال گوپ، وشوناتھ دیال رام، جوتشی چوہان، مینا دیوی اور درجنوں دیگر افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات