Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandبندھو ترکی کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا انعقاد

بندھو ترکی کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،22مارچ:۔جھارکھنڈ سرکار ہم آہنگی کمیٹی کے رکن بندھو ترکی کی رہائش پر دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ رمضان میں روزے داروں کے لئے دعوت افطار کا موقع خاص ہوتا ہے۔ اس موقع پر ریاست میں خوشحالی اور بھائی چارے کی اجتماعی دعا کی گئی۔ دعوت افطار کے بعد سابق وزیر بندھو ترکی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ انعقاد سماج میں اتحاد اور بھائی چارے کا میسج دیتا ہے۔ ساتھ ہی سالوں سے چلی آ رہی گنگا جمنی تہذیب کی وراثت کو اور مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ وعوت افطار میں وزیر صحت عرفان انصاری، دیہی ترقیات وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ، وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی، کانگریس ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش، پارٹی اراکین لیڈر پردیپ یادو، سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر، مارکیٹنگ بورڈ کے صدر رویندر سنگھ، جھارکھنڈ ریاست ہندو مذہبی نیاس بورڈ کے صدر جئے شنکر پاٹھک، گئو سیوا کمیشن کے صدر راجیو رنجن، سماجی کارکن مجیب قریشی، پروفیسر عارف حسن، انعام الحق، اطہر امام، محمد اسلام، ابرار احمد، جئے سنگھ یادو، راجیش گپتا، راکیش سنہا، سونا شانتی سمیت کئی لیڈر شامل ہوئے۔ اس موقع پر محمد نواب نے مغرب کی نماز ادا کرائی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات